بھارتی شہروں کی آلودگی لاہور داخل ، آلودگی میں اضافہ ، مریم اورنگزیب

 ایس او پیز کی خلاف ورزی پر روزانہ جرمانے ، اینٹی اسموگ ڈیوٹیاں بڑھا دی گئی
لاہور (خصوصی رپورٹ )کراچی کی فضا انسانی صحت کیلئے مضر قراردے دی گئی۔عالمی محکمہ ماحولیات کی ویب سائٹ کے مطابق کر اچی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 225 ریکارڈ کیا گیا ۔دوسری جانب حکومتی کوششوں کے باوجود پنجاب کی فضائی آلودگی میں بھی کمی نہ آسکی۔ لاہور بھی آلودہ شہروں کی فہرست میں 5 ویں نمبر پر موجود ہے جس کا ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز 198 ریکارڈ کیا گیا۔دریں اثنا سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور میں آلودگی بڑھنے کا امکان ہے، مشرقی ہوائو ں سے بھارتی شہروں کی آلودگی لاہور میں داخل ہو گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صبح ہوائوں کا رخ بدلنے سے اے کیو آئی میں بہتری کا امکان ہے، لاہور میں میکینکل اسٹریٹ واشنگ جاری ہے۔ان کا کہنا ہے کہ لاہور میں واٹر اسپرے اور ریئل ٹائم ایئر کوالٹی مانیٹرنگ بھی جاری ہے، بھٹوں اور انڈسٹری کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ کھلی جگہوں پر آگ جلانے پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر روزانہ جرمانے کیے جارہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں اسموگ ایمرجنسی اسکواڈز 24/7 فیلڈ میں الرٹ ہے، ٹریفک پولیس کی خصوصی اینٹی اسموگ ڈیوٹیاں بڑھا دی گئی ہیں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈان کیا جا رہا ہے۔