آپریشن میں 2500 اہلکاروں نے حصہ لیا، بکتر بند گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر بھی شامل تھے
ریوڈی جنیرو (آئی این پی) برازیل میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس آپریشن میں کم ازکم 64 افراد ہلاک ہوگئے، پولیس نے 81 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔برازیلین حکام کے مطابق ریو ڈی جنیرو میں بڑی تعداد میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے منشیات ڈیلرز کے خلاف کارروائی کی، دوران کارروائی بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔برازیلین حکام کے مطابق آپریشن میں 2500 اہلکاروں نے حصہ لیا، جبکہ بکتر بند گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر بھی شامل تھے