پاک افغان کشیدگی نے خطے کے ممالک میں تشویش پیدا کر دی ہے: مسعود پزشکیان کا اجلاس سے خطاب
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاک افغان سیزفائر اعلان کے بعد مذاکرات کرنے پر زور دیا ہے۔پاک افغان کشیدگی سے متعلق ایران کے موقف پر اجلاس سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خطاب کیا۔ تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق اس موقع پر صدر مسعود پزشکیان نے کہا مسلم ممالک تنازعات اور تقسیم کو مسترد کرتے ہیں، بیامنی مسلم دشمنوں اور بین الاقوامی سازشوں کا نتیجہ ہے۔ ایرانی صدر نے کہا پاک افغان کشیدگی نے خطے کے ممالک میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ ایران دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے لیے تمام وسائل استعمال کرے گا، امید ہے دونوں ممالک اختلافات کو حکمت کے ذریعے حل کریں گے۔