ٹرمپ کے ساتھ پاکستان پر گفتگو سے بچنے کیلئے مودی آسیان اجلاس میں نہیں گئے: بلومبرگ

نیویارک (آئی این پی) بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ممکنہ ملاقات اور پاکستان سے متعلق گفتگو سے گریز کے لیے ملائیشیا میں ہونے والے آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی نے 25 اکتوبر کو مجوزہ دور ملائیشیا منسوخ کرتے ہوئے اجلاس میں آن لائن شرکت کا فیصلہ کیا۔ اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی نے اس فیصلے کو ٹرمپ سے ملاقات کے خوف کا نتیجہ قرار دیا