واشنگٹن (آئی این پی )بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کی غیر قانونی تجارت کے خلاف پاکستان کے اقدامات سے ترسیلات زر میں نمایاں بہتری آئی ہے۔رپورٹ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ترسیلات زر گ‘شتہ سال کے مقابلے میں نومبر تک 5 ماہ کے دوران 34 فیصد اضافے کے ساتھ 14.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔رواں سال روپے کی قدر میں 2 فیصد اضافہ ہوا اور اسے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کے قرض پروگرام اور ترسیلات زر کی وجہ سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی کرنسیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔