فیلڈ مارشل کا سامنا کرنے سے بچنے کیلئے مودی نے ٹرمپ کی دعوت میں شرکت سے انکار کیا امریکی جریدہ

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خدشہ تھا  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ناشتے کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات نہ کرا دیں
17 جون کو  ٹرمپ اور مودی کی 45 منٹ ٹیلی فونک گفتگو ہوئی  جو امریکہ اور بھارت کے تعلقات کے درمیان ٹرننگ پوائنٹ بنی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خدشہ تھا  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات نہ کرا دیں۔امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے  اسی خدشے کے پیشِ نظر مودی نے 17 جون کو امریکی صدر کی کھانے کی دعوت قبول کرنے سے انکار کیا۔امریکی جریدے کے مطابق 17 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی 45 منٹ ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی۔امریکی جریدے کا کہنا ہے  یہ 45 منٹ کی گفتگو ہی امریکہ اور بھارت کے تعلقات کے درمیان ٹرننگ پوائنٹ بنی۔امریکی جریدے نے بتایا ہے کہ تنائوبھری گفتگو کے بعد ہی امریکا بھارت تعلقات میں تلخی آنا شروع ہوئی۔ تنائو کی جھلک اس وقت بھی سامنے آئی جب ٹرمپ نے بھارتی معیشت کو مردہ کہا۔جریدے کا یہ بھی کہنا ہے  امریکی صدر ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف بھی عائد کیا۔