نامعلوم افراد نے ٹوکے کے وار سے ٹیلر ماسٹر کو قتل کر دیا

60سالہ شوکت نامی ٹیلر گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا ،تین سال قبل بیوی فوت ہو گئی تھی
لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ میں نامعلوم افراد نے ٹوکے کے وار سے ٹیلر ماسٹر کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق مصری شاہ کے علاقے ٹوکے والے چوک میں نامعلوم افراد نے شوکت نامی ٹیلر ماسٹر کو ٹوکے کے وار کر ک گردن کاٹ کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے جائے وقوعہ سے آلہ قتل برآمد کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ 60سالہ مقتول گھر میں اکیلا ہی رہائش پذیر تھا۔اس کی کوئی اولاد نہیں جبکہ بیوی تین سال قبل وفات پا گئی تھی قتل کی واردات میں ملوث سفاک ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی جلد ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا۔