این اے 262کوئٹہ کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا

 اسلام آباد(آئی این پی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 262کوئٹہ کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔ای سی پی کے مطابق این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 16جنوری کو ہوگی، جس کے لیے کاغذات نامزدگی 4 تا 6 دسمبر جمع ہوسکیں گے۔ شیڈول کے مطابق ضمنی انتخاب کے امیدواروں کو انتخابی نشانات 24 دسمبر کو الاٹ ہوں گے۔واضح رہے کہ عادل بازئی کی نااہلی کی وجہ سے این اے 262 کی نشست خالی ہوئی تھی۔