رام اللہ (آئی این پی )فلسطین کے صدر محمود عباس نے اپنے جانشین کے نام کا اعلان کردیا۔فلسطینی صدر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق محمود عباس کی جانب سے عہدہ چھوڑ دینے یا ان کی ناگہانی موت کی صورت میں فلسطین نیشنل کونسل کے چیئرمین روحی فتوح قائمقام صدر ہونگے۔فلسطینی قانون ساز کونسل کے سابق سپیکر 75سالہ فتوح فلسطینی قانون کے مطابق انتخابات کے انعقاد تک 90دن کی عبوری مدت کے لیے صدر کے طور پر کام کریں گے۔روحی فتوح یاسر عرفات کی وفات کے بعد بھی قائم مقام صدر رہ چکے ہیں،فلسطینی صدر محمود عباس کی عمر نواسی برس ہوگئی ہے اور انہیں صحت کے کئی مسائل کا سامنا ہے۔