فلسطینی صدر محمود عباس نے حسین الشیخ کو اپنا ممکنہ جانشین نامزد کردیا

رملہ (آئی این پی )فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے اپنے ممکنہ جانشین کا نام بتا دیا گیا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں فلسطینی صدر محمود عباس نے اپنے دیرینہ ساتھی حسین الشیخ کو اپنا نائب اور ممکنہ جانشین نامزد کردیا۔ 89سالہ محمود عباس 2004میں یاسرعرفات کی موت کے بعد سے فلسطین لبریشن آرگنائزیشن اور فلسطینی اتھارٹی کی سربراہی کر رہے ہیں۔