شام:فوج و تحریر الشام تنظیم میں شدید لڑائی،97افراد ہلاک

حلب میں میں تنظیم کے 44، دیگر اتحادی گروپوں کے 16، شامی فوج کے 37ارکان مارے گئے
دمشق (آئی این پی )شامی فوجی اور تحریر الشام تنظیم کی لڑائی میں 97افراد ہلاک ہوگئے۔شام میں انسانی حقوق کی رصد گاہ نے تصدیق کی ہے کہ حلب کے دیہی علاقے میں شامی فوج کی تحریر الشام تنظیم اور دیگر مسلح گروپوں کے ساتھ شدید لڑائی ہوئی، لڑائی میں جانبین کے تقریباً 97ارکان مارے گئے۔تحریر الشام تنظیم نے حلب کے دیہی علاقے میں کارروائی کا آغاز کیا تھا، اس کے نتیجے میں تنظیم کے 44اور دیگر اتحادی گروپوں کے 16افراد مارے گئے، رصد گاہ نے واضح کیا کہ اس کارروائی کے دوران لڑائی میں شامی فوج کے 37ارکان مارے گئے جن میں مختلف منصوبوں کے 4 افسران شامل ہیں۔رصد گاہ کے مطابق تحریر الشام تنظیم اور اس کے دیگر اتحادی گروپوں نے حلب کے مغرب میں دیہی علاقے میں اپنی پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔