کیمرون میںکشتی الٹنے سے20 افراد ہلاک

 بدقسمت کشتی جزیرے داراک سے مسافروں کو لے جاتے ہوئے الٹی ،میڈیا رپورٹس
 یائوندے(آئی این پی )افریقی ملک کیمرون میں ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدقسمت کشتی اس وقت الٹ گئی جب جزیرے داراک سے مسافروں کو لے جا رہی تھی۔مقامی میڈیا نے ہلاکتوں کا اضافے کا خدشہ ظاہر کیاہے، امدادی کارکن مزید متاثرین کو تلاش کر رہے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔