لاہور(آئی این پی )بارش کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے والا ہے، جس کے پیش نظر پنجاب میں موسم بدلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، 20 جون تک سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ موسمیاتی ماہرین کے مطا بق سینٹرل اور اپر پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان موجود ہے۔ لاہور میں آج کل ہلکی بارش متوقع ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کسی حد تک کمی آسکتی ہے۔ماہرین کے مطابق 20 جون تک سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔