وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم

اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک)وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں ہفتہ کے روز کی تعطیل ختم کر دی گئی ہے، اور اس کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیوں کہ کئی روز تک تعلیمی ادارے بند رہنے سے طلبہ کی تعلیم متاثر ہوئی۔ نئے فیصلے کا اطلاق 30 نومبر سے یکم فروری 2025 تک ہو گا۔