آزادکشمیر میں بارشوں کے باعث تعلیمی اداروں میں 2 دن کیلئے چھٹی

مظفر آباد(آئی این پی )آزادکشمیر میں طوفانی  بارشوں کے باعث تعلیمی ادارے 2 دن تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔اس حوالے سیجاری نوٹیفکیشن کے مطابق آزادکشمیر میں بارشوں کے باعث تعلیمی اداروں میں 15 اور 16 اگست کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ  بارش،لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر آزادکشمیر میں 2 روز کے لیے سرکاری و نجی اسکول بند رہیں گے۔