بحیرہ روم میں کشتی الٹنے سے پنڈی بھٹیاں کا نوجوان جاں بحق، 4 لاپتہ

 عاطف، جعفر ،  حمزہ، سفیان اور ہارون ڈنکی کے ذریعے یورپ جا رہے تھے
جاں بحق ہونے والے 25 سالہ نوجوان عاطف کا تعلق گاں کوٹ نظام سے ہے
 واقعہ دو روز قبل لیبیا کے نزدیک پیش آیا، اطلاع اب ملی،گھر میں کہرام، فضا سوگوار
پنڈی بھٹیاں(آئی این پی )بحیرہ روم میں کشتی الٹنے سے پنڈی بھٹیاں کا ایک نوجوان جاں بحق اور 4 لاپتہ ہو گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق بحیرہ روم میں جاں بحق ہونے والے 25 سالہ نوجوان عاطف علی کا تعلق گاں کوٹ نظام سے ہے جبکہ 30 سالہ جعفر علی، 23 سالہ حمزہ، سفیان اور ہارون حادثے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔متاثرہ خاندان کے مطابق نوجوان سنہرے مستقبل کے خواب سجائے ڈنکی کے ذریعے یورپ جا رہے تھے،واقعہ کی اطلاع ملنے پر متاثرہ خاندان سوگوار ہے، علاقے میں غم کی فضا پھیل گئی۔یہ واقعہ دو روز قبل لیبیا کے نزدیک پیش آیا، اطلاع اب ملی ہے۔