اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کا انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ معطل کردیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے صحافی مطیع اللہ جان کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت کی ،صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ریاست علی آزاد، مطیع اللہ جان کے وکلاء ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے مطیع اللہ جان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ کا انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کہا کہ مطیع اللہ جان کو عدالتی ریمانڈ پر تصور کیا جائے۔