190 ملین پائونڈ ریفرنس میں ملزموں نے عدالت میں 342 سوالات کے جواب جمع کرادیئے
راولپنڈی(آئی این پی)احتساب عدالت نے توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فرد جرم پیر کو بھی عائد نہیں کی جبکہ 190 ملین پانڈز ریفرنس میں ملزمان نے 342 سوالناموں کے جواب داخل کرادیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں خصوصی جج سینٹرل شاہ رخ نے بانی پی ٹی آئی بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کی جس میں ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی جبکہ بشری بی بی کی پیشی کے بعد وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ کردیے۔ملزمان کی استدعا پر ایف ائی اے دریافت کی رپورٹ کی نقول فراہم کر دی گئیں