ویب ڈیسک: سعودی حکومت نے سخت گرمی کے پیش نظر حج 2025 کے دوران عازمین حج کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔
گزشتہ سال 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے باعث 1300 سے زائد حاجی جان کی بازی ہار گئے تھے، جس کے بعد سعودی حکام نے حفاظتی انتظامات میں اضافہ کر دیا ہے۔وزیر حج توفیق الربیعہ کے مطابق، اس سال 40 سے زائد سرکاری ادارے اور 2 لاکھ 50 ہزار اہلکار کام کر رہے ہیں تاکہ شدید گرمی کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔ سایہ دار جگہوں کا رقبہ 50 ہزار مربع میٹر تک بڑھا دیا گیا ہے، طبی عملے کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے اور 400 سے زائد کولنگ یونٹ بھی تعینات کیے جائیں گے۔حج کے دوران مکہ مکرمہ میں ڈرونز اور جدید اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی کی جائے گی تاکہ کسی بھی ایمرجنسی پر فوری ردعمل دیا جا سکے۔
سعودی حکام نے بغیر اجازت نامے کے آنے والے حجاج کے خلاف کریک ڈاؤن بھی شروع کر دیا ہے کیونکہ گزشتہ سال 80 فیصد اموات انہی حجاج میں ہوئیں جو اجازت نامے کے بغیر آئے اور ایئر کنڈیشنڈ خیمے اور دیگر سہولیات سے محروم رہے۔ وزیر حج نے تمام ممالک سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ حج کا عمل محفوظ اور منظم طریقے سے مکمل ہو۔