پنجاب میں ٹریفک جرمانے 10 گنا بڑھانے کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

پنجاب میں ٹریفک جرمانے 10 گنا بڑھانے کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

پنجاب میں ٹریفک جرمانوں میں 10 گنا اضافہ، جرمانے ہزاروں روپے تک پہنچ جائیں گے

پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں بڑی حد تک اضافہ کرنے کی سمری تیار کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر حکومت کو ارسال کر دی ہے۔ نئی سمری کے مطابق ٹریفک خلاف ورزیوں پر کم از کم 1 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ 10 ہزار روپے تک جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ایس ایس پی ٹریفک غضنفر علی شاہ نے بتایا کہ اب تک ٹریفک جرمانوں میں آخری اضافہ 2006 میں کیا گیا تھا اور موجودہ جرمانے بہت کم تھے، جس کی وجہ سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں بڑھ گئی ہیں۔ نئی سمری میں ایسی خلاف ورزیاں بھی شامل کی گئی ہیں جن پر پہلے جرمانہ نہیں ہوتا تھا۔

خاص طور پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے، ون وے کی خلاف ورزی کرنے اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 2 ہزار روپے جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس اضافے کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی پر مجبور کرنا اور سڑکوں پر نظم و ضبط بہتر بنانا ہے۔ سمری کی منظوری کے بعد پنجاب بھر میں نئے جرمانے فوری نافذ کیے جائیں گے۔