لاہور (ط)سیشن عدالت نے شوہر کے قتل میں مبینہ ملوث خاتون اور اسکے آشنا کو بری کر دیا۔ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال نے ملزمہ زنیرہ اور علی رضا کی بریت کا فیصلہ سنایا، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جرح کے دوران پراسیکیوشن کے گواہ ملزموں پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہے، گواہ موقع پر اپنی موجودگی اور ملزم علی رضا پر قتل کا الزام ثابت کرنے میں بھی ناکام رہے۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ گواہ زنیرہ اور علی رضا کے مابین تعلقات اور رابطہ ثابت کرنے میں بھی ناکام رہے۔