فیصل ٹائون میں چاند نے ضیا کو گھر بلا کر اینٹ ماری اور چھت سے د ھکادیا،نوجوان موقع پر دم توڑ گیا،ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)فیصل ٹائون کے علاقے میں بیوی سے ناجائز تعلقات کے شبہ پر شوہر نے طالبعلم کو اینٹ مار کر چھت سے دھکا دے کر قتل کر دیا ، پولیس نے مقتول کی لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔پولیس کے مطابق فیصل ٹائون کے علاقے میں چاند مصطفی نامی شخص نے 22 سالہ ضیاء الرحمان کو بیوی سے ناجائز تعلقات کے شبہ پر اینٹ مار کر چھت سے دھکا دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا ،اطلاع ملنے پر پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا، پولیس کا کہنا ہے ہے کہ 22 سالہ ضیاء الرحمان چونیاں قصور کا رہائشی تھا اور لاہور میں تعلیم حاصل کر رہا تھا،ملزم چاند مصطفی کو شبہ تھا کہ مقتول کے اس کی بیوی سے ناجائز تعلقات تھے، گزشتہ روز ملزم نے ضیاء الرحمان کو گھر بلا کر سر پر اینٹ مار کر زخمی کیا اور پھر چھت سے دھکا دے کر اس کی جان لے لی اور واقعہ کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی، ملزم چاند نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا ، اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔