لاہور (خصوصی رپورٹ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین نے تین روزہ 20 ویں پلاسٹک اینڈ پیکنگ انڈسٹری کی نمائش کا افتتاح کیا۔ایکسپو سنٹر جوہر ٹا ئون میں نمائش 29 سے 31 مئی تک جاری رہے گی ،صوبائی وزیر نے نمائش کے افتتاح کے بعد سٹالز کا معائنہ کیا۔نمائش میں 30 ممالک سے پلاسٹک اینڈ پیکنگ انڈسٹری سے وابستہ 200 سے زائد کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صنعت نے کہا انڈسٹری اسٹیٹس کے حوالے سے نئی پالیسی لائی جارہی ہے۔وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد پالیسی نافذ العمل ہوگی۔نئی پالیسی کے مطابق صنعتکاری کے فروغ کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹوں کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔