آخری سمسٹر میں تھیسز کرنے والے طلبہ وطالبات کوباضابطہ اجازت لیناہو گی:اعلامیہ
لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے موسم گرما میں ہاسٹلز مکمل خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔موسم گرما تعطیلات میں تمام 27ہاسٹلز خالی رہیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز 6جون سے 27اگست تک بند رہیں گے، آخری سمسٹر میں تھیسز کرنے والے طلباوطالبات کوباضابطہ اجازت لیناہو گی۔چھٹیوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے والے شعبہ جات اجازت لینے کے پابند ہوں گے۔ہاسٹلز میں صرف انٹرنیشنل طلبا رہائش پذیر رہیں گے۔سابق ادوار میں موسم گرما تعطیلات میں طلبا اپنی مرضی کے مطابق رہتے تھے۔