پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

صوبہ  بھر کے تمام سکول 24 اگست سے شیڈول کے مطابق کھولے جائیں گے:سیکرٹری سکولز 
لاہور(آئی این پی ) پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سیکرٹری سکولز مدثر ریاض  نے کہا ہے کہ  پنجاب بھر کے تمام سکول 24 اگست سے شیڈول کے مطابق کھولے جائیں گے، والدین تعطیلات میں اضافے سے متعلق افواہوں پر توجہ نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سکولوں کی دوبارہ اوپننگ 24 اگست کو ہی ہوگی، سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا