پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز 28 مارچ سے 7 اپریل تک بند

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں چھٹیاں دے دیں۔عید اور سپرنگ رسیس کے دوران ہاسٹلز بند رہیں گے۔ 28 مارچ سے 7 اپریل تک یونیورسٹی کے بوائز اور گرلز ہاسٹل بند رہیں گے ،28 مارچ کو طلبا سے ہاسٹلز خالی کر ا لئے جائیں گے۔وائس چانسلر اور چیئرمین ہال کونسل کی سفارش پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔