کلینک پر پولیس کا چھاپہ، جعلی ڈاکٹر گرفتار

دیپالپور (خصوصی رپورٹ) جعلی کلینک پر پولیس کا چھاپہ، جعلی ڈاکٹر گرفتار ذاتی آپریشن تھیٹر قائم، شہری کو زخمی کرنے پر مقدمہ درج دیپالپور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رہائشی مکان میں قائم جعلی کلینک پر چھاپہ مار کر جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا، ملزم نے مکان کے اندر ذاتی آپریشن تھیٹر بنا رکھا تھا جہاں وہ علاج کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دے رہا تھا، پولیس کے مطابق ملزم نے محمد احمد نامی شخص کے بازو پر گہرا کٹ لگا کر اسے شدید زخمی کر دیا تھا، پولیس نے جعلی آپریشن تھیٹر کا تمام سامان قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔