کلینک میں پی ٹی آئی رہنما قتل، ڈاکٹر زخمی

گلبرگ میں خون کی ہولی،مقتول عبداللہ طاہر اوکاڑہ کا رہائشی تھا، چیک اپ اور فزیوتھراپی کے لیے کلینک آیا تھا:ڈی آئی جی فیصل
لاہور(کرائم رپورٹر) گلبرگ کے علاقے میں ہومیوپیتھک کلینک پر فائرنگ کے واقعے میں علاج معالجے کے لیے آنے والا شہری جاں بحق جبکہ ڈاکٹر زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق مقتول عبداللہ طاہر اوکاڑہ کا رہائشی تھا، جو معمول کے چیک اپ اور فزیوتھراپی کے لیے کلینک آیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دو مسلح ملزمان کلینک میں داخل ہوئے اور عبداللہ طاہر پر فائرنگ کرنے کے بعد شوٹر فرار ہو گئے۔فائرنگ کے دوران کلینک کے ڈاکٹر ریاض خان بھی گولی لگنے سے زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر ریاض خان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس کے سامنے واقع ہومیوپیتھک کلینک میں پیش آیا