لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے میں ڈاکٹر کی کلینک پر کام کرنے والی لڑکی سے زیادتی ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمڈاکٹر ارشد کو گرفتار کر لیا۔ڈینٹل کلینک کا ڈاکٹر ساتھ کام کرنے والی ہیلپر کو ڈرا دھمکا کر مسلسل 4 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا،لڑکی نے تنگ آ کر گھر والوں کو بتا دیا جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔