ٹینڈر جاری ہونے کے باوجود سائیکل سسٹم پر عملدرآمد نہ ہو سکا
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور میں پبلک شیئرنگ سائیکل سسٹم پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ ٹیپا کا سائیکل سسٹم متعارف کر انے کا اعلان زبانی جمع خرچ ثابت ہوا۔تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کا سائیکلنگ سسٹم اعلان کے بعد فائلوں تک محدود ہے،ناقابل عمل قرار دے کر پبلک ٹھپ کر دیا گیا۔ ٹیپا کی جانب سے تاحال کسی جگہ سائیکل سٹیشن نہیں لگایا جا سکا۔ ٹینڈر جاری ہونے کے باوجود سائیکل سسٹم پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔ نجی کمپنیوں کی دلچسپی کے باوجود سسٹم لانچ نہیں کیا جا سکا۔ جوائنٹ وینچر کی بھی باتیں ہوئیں مگر عملی اقدامات کہیں نظر نہ آئے۔ آن لائن کرایہ، ٹریکنگ سسٹم اور سٹیشنز سب خواب بن گئے۔