ریاضی کے پرچہ میں 3 جعلی امیدوار پکڑے گئے

ریحان صابر،احسن بلال ، زین ،طیب کی جگہ امتحان دے رہا تھا
 لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات کے ریاضی کے پرچہ میں 3 جعلی امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ گورنمنٹ جامعہ ہائر سیکنڈری سکول شیخوپورہ میں دوران چیکنگ جعلی امیدوار موقع سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ جعلی امیدوار حسیب مبارک کی جگہ امتحان دے رہا تھا۔ گریجوایٹ کالج آف کامرس شیخوپورہ ریحان صابر،احسن بلال ،گورنمنٹ اصلاح معاشرہ ہائی سکول شاد باغ میں زین ،طیب کی جگہ امتحان دے رہا تھا۔