ناکے پرموٹر سائیکل سواروں کی پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ، پولیس کو سرچ آپریشن کے دوران 3 ملزمان کی لاشیں ملیں
لاہور(کرائم رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ صدر اے وی ایل ایس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیاسی سی ڈی اے وی ایل ایس صدر اور نامعلوم ملزمان کے درمیان شدیدفائرنگ کا تبادلہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک 3 ملزمان ہلاک ہو گئے ترجمان سی سی ڈی کے مطابق سی سی ڈی ٹیم نے تھانہ صدر کی حدود میں برائے چیکنگ مسروقہ وہیکلز و گرفتاری اشتہاری مجرمان ناکہ بندی کی تھی پولیس ٹیم نے دو موٹر سائیکلز سوار 5 افراد کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیاپولیس کے روکنے پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا سرچ کے دوران 3 ملزمان کی لاشیں ملیں جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے تھے تینوں ہلاک ملزمان کی شناخت کا عمل جارہی ہے اس موقع پر 2 ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دیں