مدثر،اسکاساتھی پرمارے گئے ،شہر میں 11مقامات پر لاکھوں کے ڈاکے، چوریاں،متعددشہری لٹ گئے
لاہور(کرائم رپورٹر )نواب ٹائون کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ ،دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق عبد الستار ایدھی روڈ پرچار ڈاکو واردات کر رہے تھے،15کی کال پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ڈاکوئوں نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی دوطرفہ فائرنگ میں دو ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے مار یگئے جبکہ دو ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاکرفرار ہو گئے۔ہلاک ہونیوالے ڈاکوئوں کی شناخت مدثر وغیرہ کے نام سے ہوئی۔ ڈاکوئوں سے تین پستول، گولیاں ودیگر سامان برآمد کر کے پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے،موبائل فونز ودیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ مناواں میں ساجد سے 1لاکھ 50ہزار وموبائل ،ٹائون شپ میں اعجاز سے 1لاکھ 35ہزار و موبائل ،ساندہ میں عفان سے 1 لاکھ 30ہزار وموبائل ،انارکلی میں حفیظ سے1 لاکھ 25 ہزار وموبائل ،مصری شاہ میں رضوان سے 1 لاکھ 15 ہزار وموبائل اورشاہدرہ میں حامد سے ڈاکو 1 لاکھ روپے، موبائل و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔جوہرٹائون ، لیاقت آباد سے گاڑیاں ،سمن آباد ،مصطفی آباد اور بھاٹی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔