سی ڈی پولیس عابد اور دلاور کو نشاندہی کے لیے لے جا رہی تھی ،ساتھیوں نے فائرنگ کردی
کینٹ مقابلے میں ڈاکوحسن مارا گیا، اسلحہ گولیاں اور دیگر سامان برآمد ہوا ، کارروائی جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی کے دو مختلف مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ڈاکو ہلاک اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق پہلے مقابلے میں سی سی ڈی سول لائن نے متعدد وارداتوں میں اشتہاری دو ڈاکوؤں کو پولیس مقابلے میں ہلاک کردیاسی سی ڈی پولیس عابد اور دلاور کو نشاندہی کے لیے لے جا رہی تھی اس دوران ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔دونوں طرف فائرنگ سے دونوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئیہلاک ڈاکو عابد اور دلاور ریکارڈ یافتہ تھے دوسرا مقابلہ کینٹ میں ہوا مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیاجس کی شناخت حسن کے نام سے ہوئی ہے۔ہلاک ڈاکوئوں کے قبضے سے اسلحہ گولیاں اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے پولیس نے لاشوں کو مردہ خانے جمع کروا دیا اور مزید کارروائی شروع کردی