18 سالہ عائشہ، 22 سالہ حسن کے نام سیشنا خت، لاہور پو لیس کے حوالے
سرائے عالمگیر(نامہ نگار )تھانہ بولانی کی حدود نواحی گاوٓں کنارہ کے قریب کھیتوں سے 2 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق دونوں لاشیں جوان لڑکے اور لڑکی کی تھیں۔ ذرائع کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاشوں کی شناخت 18 سالہ عائشہ، 22 سالہ حسن سلیم کے نام سے ہوئی ۔مرنے والوں کے پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے حوالے سے پولیس تھانہ بلانی کے ایس ایچ او خالد محمود بسرا نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم و مزید قانونی کارروائی کیلئے لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے کیونکہ ان کے اغوا کا مقدمہ پہلے سے لاہور کے علاقہ تھانہ سندر میں درج تھا۔