اسلام آباد(کامرس رپورٹر)وفاقی سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کاکہنا ہے26-2025 کا بجٹ 10 جون کو ہی پیش ہو گا البتہ قومی اقصادی کونسل کے اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس کے بعد سیکرٹری وزارت خزانہ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بتایا نئے بجٹ کو آئی ایم ایف کی مشاورت سے حتمی شکل دی جارہی ہے۔ سیکرٹری خزانہ نے بتایا نئے مالی سال کا بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا البتہ قومی اقصادی کونسل کے اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے ، اے پی سی سی کے اجلاس کی تاریخ کا تعین ابھی تک نہیں کیا گیا۔