ابوظہبی(آئی این پی )متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحی 6جون کو ہونے کا امکان ہے۔اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے نگران اعلیٰ اور عرب فلکیاتی فیڈریشن کے رکن ابراہیم الجرون نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحی چھ جون کو ہونے کی توقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ماہرین فلکیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ 27 مئی بروز منگل کو امارات کے وقت کے مطابق 7بج کر 2منٹ پر ذی الحج کے چاند کی پیدائش ہوگی، فلکیاتی حساب سے یکم ذوالحج بروز بدھ 28مئی کو ہو گی ۔