اسرائیل کی بمباری، یمنی ائیرلائن کا آخری طیارہ بھی تباہ

 جو بھی اسرائیل پر حملہ کرے گا اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی:اسرائیلی وزارت دفاع
صنعا(آئی این پی )اسرائیل کی جانب سے یمنی دارالحکومت صنعا کے ائیرپورٹ کو ایک بار پھر فضائی بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔صنعا ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر کے مطابق حملے میں یمنی ائیرلائن کا آخری طیارہ بھی تباہ ہوگیا۔دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ نے یمن کے صنعا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حوثی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ حملے ایک واضح پیغام ہیں کہ جو بھی اسرائیل پر حملہ کرے گا اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔