طیارے میں فنی خرابی، طیارہ پیرس پہنچتے ہی 3 دن تک ائیرپورٹ پر کھڑا رہا
لاہور (آئی ا ین پی )پیرس میں فنی خرابی کا شکار ہونے والا قومی ائیرلائن کا طیارہ منگل کی صبح لاہور پہنچ گیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن کے طیارے نے 8 اگست کو اسلام آباد سے پیرس کیلئے اڑان بھری تھی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پیرس پہنچتے ہی طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کے بعد طیارہ 3 دن تک پیرس ائیرپورٹ پر رہا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کل ٹیم نے پیرس پہنچ کر طیارے کی فنی خرابی دور کی جس کے بعد طیارہ لاہور پہنچ گیا۔