پنجاب 72لاکھ، سندھ 30لاکھ، پختونخوا 22لاکھ، بلوچستان 7لاکھ بچے شامل
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزارت قومی صحت کی ملک گیر قومی انسدادِ پولیو مہم کے پہلے روز ایک کروڑ 37 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کر لی گئی، نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کیمطابق پنجاب میں 72 لاکھ 33 ہزار، سندھ میں 30 لاکھ 80 ہزار، خیبر پختونخوا میں 22 لاکھ 78 ہزار، بلوچستان میں 7 لاکھ 2 ہزار، آزاد جموں و کشمیر میں 2 لاکھ 43 ہزار، اسلام آباد میں 1 لاکھ 43 ہزار اور گلگت بلتستان میں 96 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کی زندگی محفوظ بنانے میں مصروف ہیں۔ مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی گئی ہے۔ بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ مہم 19 اپریل تک جاری رہے گی۔