1 لاکھ 23 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

پاکستان کے مجموعی حج کوٹے کے تقریباً 69 فیصد عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں
لاہور( خصوصی رپورٹ)ایک لاکھ 23 ہزار 684 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ،پاکستان کے مجموعی حج کوٹے کے تقریباً 69 فیصد عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں،سرکاری اسکیم کے 97 ہزار 208 جبکہ 26 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمین سعودی عرب میں موجودہیں۔پاکستان سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے،سرکاری حج اسکیم کے تقریباً 81 فیصد عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جبکہ اتوار کے روز26 پروازوں کے ذریعے مزید 6 ہزار 643 پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچے ،حج پروازوں کا سلسلہ 21 مئی تک جاری رہے گا۔ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق پی آئی اے، ایئر بلیو، ایئر سیال اور سعودی ایئر لائنز حج آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں،اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد اور سکھر سے حج پروازیں جاری ہیں۔