پاکستان سمیت دنیا بھر میںآلو کا عالمی دن آج منایا جائے گا

جہانیاں(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میںآلو کا عالمی دن 30مئی  کومنایا جائے گا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2023ء میںہر سال تیس مئی کو آلو کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا تھا۔آلو کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی پانچ غذائی اشیاء میں ہوتا ہے آلو وہ سبزی ہے جو کہ ہر گھر میں پکائی جاتی ہے۔آلو کا دن منانے کا مقصد غربت اور بھوک سے نمٹنے کیلئے اس فصل کی اہمیت اور ماحولیاتی خطرات سے زرعی اجناس کو درپیش خطرات کو اجاگر کرنا ہے