پشاور(آئی این پی ) پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو ایک ماہ کیلئے حفاظتی ضمانت دے دی۔فیصل جاوید کی مقدمات تفصیلات کیلئے درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزداہ اسد اللہ نے کی۔ فاضل جج نے درخواست گزار کے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ سے استفسار کیا کہ یہ ان کا نیا کیس ہے؟۔عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ یہ مقدمات تفصیلات کیلئے کیس ہے۔ عدالت میں موجود اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نعمان کاکاخیل کا کہنا تھا کہ فیصل جاوید کے خلاف 16 ایف آئی آرز درج ہیں۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کا بھی کوئی کیس نہیں ہے، صوبائی حکومت کا بھی کوئی کیس نہیں ہے۔