پشاور(آئی این پی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست 5مارچ تک منظور کر لی گئی۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، وکیل درخواست گزار اور ایڈووکیٹ جنرل عدالت پیش ہوئے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔عدالت نے کہا کہ قانون کے مطابق درخواست گزار کا پیش ہونا ضروری ہے، ہم اگلی تاریخ دے دیں گے لیکن حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست گزار کو خود پیش ہونا ہوگا۔بعدازاں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حفاظتی ضمانت کی درخواست 5مارچ تک منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔عدالت نے دوسرے متعلقہ اداروں سے علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔