پشاور(آئی این پی )پشاور ہائی کورٹ نے سینیٹر فیصل جاوید کو حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے 14دن میں ان پر درج مقدمات کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔ پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کی مقدمات تفصیل اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس فہیم کی نے کی۔