عالمی برادری غیر ذمہ دارانہ رویئے پر بھارت سے جواب طلب کرے:شہبازشریف

خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کاحل ناگزیر ہے:وزیراعظم‘پاکستان ہمارا بااعتماد دوست ہے‘خطے میں امن کے حامی ہیں:تاجک صدر کی ملاقات میں گفتگو
دوشنبہ(مانیٹرنگ  ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے۔ دوشنبے ائیرپورٹ پر تاجک وزیراعظم قاہر رسول زادہ ، تاجک نائب وزیر خارجہ شریف زادہ فرخ حمدین  پاکستان میں تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ  اور  تاجکستان میں پاکستان کے سفیر محمد سعید سرور نے وزیراعظم کا پر تپاک استقبال کیا۔بعدازاں وزیراعظم نے تاجکستان کے صدر سے ملاقات کی‘اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عالمی برادری غیر ذمہ دارانہ رویئے پر بھارت سے جوابدہی کرے‘انہوں نے کہا ہم اپنی سلامتی اور خودمختاری کاہر ممکن دفاع کریں گے‘خطے میں امن کے لئے مسئلہ کشمیر کاحل ناگزیر ہے‘اس موقع پر تاجک صدر نے کہا پاکستان ہمارا بااعتماد دوست ہے‘ہم خطے میں امن کے حامی ہیں