اڑان پاکستان ترقی کا نیا وژن ہے : احسن اقبال

اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کی جانب سے ملک میں سیاسی بحران پیدا کئے گئے
 سی پیک کا دوسرا مرحلہ صنعتی تعاون اور خصوصی اقتصادی زونز پر مبنی ہے، :وفاقی منصوبہ بندی 
اسلام آباد (آئی  این پی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی  احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں مصنوعی بحران ریاستی ستون نے پیدا کیے، ملک کے سیاسی بحران کبھی اسٹیبلشمنٹ اور کبھی عدلیہ کی جانب سے پیدا کیے گئے، اڑان پاکستان  ترقی کا نیا وژن ہے ، آج سب   متفق ہیں کہ ملک کو استحکام کی طرف لے کر جائیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب اورمقامی ہوٹل میں منعقدہ پانچویں سی اے آر ای سی انسٹیٹیوٹ سالانہ تحقیقی کانفرنس سے خطاب    کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 2017 سے عدلیہ کو سیاست میں ملوث کرنے کا سلسلہ شروع ہوا، یہی بات چھبیسویں آئینی ترمیم کی وجہ بنی۔احسن اقبال  نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ایسے فیصلے کیے جو سپریم کورٹ کو ہی درست کرنے پڑے، پاکستان میں بحران مصنوعی تھا جو ریاست کے کسی ایک ستون نے پیدا کیے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے سیاسی بحران کبھی اسٹیبلشمنٹ اور کبھی عدلیہ کی جانب سے پیدا کیے گئے، آج اس بات پر سب متفق ہیں کہ ملک کو استحکام کی طرف لے کر جائیں گے۔و