ملک کو مثبت رویئے کی ضرورت ہے، پاکستان بحالی کی طرف جا رہا ہے، بطور انجینیئر میں نے نارووال میں انجنئیرنگ یونیورسٹی بنائی، میرے دادا نے ویٹرنری یونیورسٹی بنائی
سوشل میڈیا کے اچھے اثرات بھی ہیں اور یہ پھندا بھی ہے، اگر نارووال میڈیکل کالج نہ بنتا تو بچوں کو 2 کروڑ روپے خرچ کر کے ڈاکٹر بننا پڑتا: تقریب سے خطاب
نارووال(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے اڑان پاکستان کا مقصد ہے کہ ملک کو ون ٹریلین کی اکانومی بنایا جائے۔ نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران احسن اقبال نے کہا ملک کو مثبت رویے کی ضرورت ہے، پاکستان بحالی کی طرف جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور انجینیئر میں نے نارووال میں انجنئیرنگ یونیورسٹی بنائی، میرے دادا نے نارووال میں ویٹرنری یونیورسٹی بنائی، 2018 میں میرے ساتھ حادثہ ہو گیا، حکومت بھی چلی گئی۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نارووال سپورٹس سٹی بنانے کے جرم میں مجھے جیل میں ڈال دیا گیا، اب نارووال سپورٹس سٹی میں ساتھ ایشیا گیمز کے مقابلے ہوں گے۔ احسن اقبال نے یہ بھی کہا سوشل میڈیا کے اچھے اثرات بھی ہیں اور یہ پھندا بھی ہے، اگر نارووال میڈیکل کالج نہ بنتا تو بچوں کو 2 کروڑ روپے خرچ کر کے ڈاکٹر بننا پڑتا۔