پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ روانگی کی تیاریاں مکمل، تربیتی کیمپ اختتام پذیر

پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ روانگی کی تیاریاں مکمل، تربیتی کیمپ اختتام پذیر

پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ روانگی کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

 قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں اختتام پذیر ہوگیا، جس میں کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی اور اپنی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کی۔کیمپ کے چوتھے اور آخری روز کھلاڑیوں نے سیناریو بیسڈ پریکٹس میچ میں حصہ لیا، جہاں کوچنگ اسٹاف نے مختلف ٹارگٹس دئیے۔ بیٹرز نے میچ کی صورتحال کے مطابق بیٹنگ کی مشق کی اور بولرز نے اپنی لائن اور لینتھ پر خصوصی توجہ دی۔ اس کے علاوہ، کھلاڑیوں نے وارم اپ سیشن میں بھی حصہ لیا تاکہ فٹنس برقرار رکھی جا سکے۔پاکستان ٹیم 12 مارچ کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی، جہاں وہ 16 مارچ سے شروع ہونے والی سیریز میں میزبان ملک کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچوں میں شرکت کرے گی۔