کراچی: تیتر چھیننے پر بزرگ کا قتل، 2 ملزمان گرفتار

کراچی: تیتر چھیننے پر بزرگ کا قتل، 2 ملزمان گرفتار

کراچی میں تیتر چھیننے کے دوران بزرگ شہری کو قتل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے تیتر چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر بزرگ شہری کو اینٹوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ واقعہ کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں پیش آیا تھا۔ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت کاشف اور امام بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان نے بزرگ شہری نواز علی سے تیتر چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر اینٹ کے پے در پے وار کر کے اسے قتل کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دورانِ تفتیش قتل کا اعتراف کیا، جس کے بعد ان کی نشاندہی پر آلہ قتل اینٹ برآمد کر لی گئی۔ اس کے علاوہ مقتول سے چھینے گئے دو تیتر اور پنجرا بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔